ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دیوار سے متعلق بیان پر نیتن یاہو معافی مانگیں، میکسیکو کا مطالبہ

دیوار سے متعلق بیان پر نیتن یاہو معافی مانگیں، میکسیکو کا مطالبہ

Wed, 01 Feb 2017 11:01:19  SO Admin   S.O. News Service

میکسیکو31جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)میکسیکو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس ٹوئٹر پیغام پر شدید تنقید کی ہے، جس میں نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی تعریف کی تھی۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس وِیدے گارائے نے ایک ملکی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ اپنے اس بیان کی نیتن یاہو کو وضاحت کرنا چاہیے اور میکسیکو سے معافی مانگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کو امید ہیکہ اسرائیلی حکومت اس معاملے کی حساسیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اپنی درست پوزیشن واضح کرے گی۔ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے بھی مصری سرحد پر قائم ڈیڑھ سو میل طویل اسرائیلی دیوار کو ایک مثال قرار دیا تھا۔


Share: